سٹی42: شہر میں بادلوں کا بسیرا، وقفے وقفے سے ہلکی بارش بھی جاری، شہر میں گزشتہ روز سے ہونے والی ہلکی بارش نے جہاں موسم خوشگوار کر دیا وہیں جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی ، شہر میں آج بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیزہواﺅں کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جاتی سردی نے اپنے رنگ دکھا دیے، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش،بارش اور تیز ہواؤں نے بہارکے موسم کوخوشگواربنا دیا۔بارش سے درجہ حرارت میں واضح کمی، محکمہ موسمیات کے مطابق19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں ملک کے دیگر حصوں، راولپنڈی، اٹک ، چکوال ، جہلم ، مری، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ آندھی تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، میانوالی، جھنگ ، ڈیرہ غازی خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ آندھی تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ ،خوشاب،نورپور تھل اور بھکر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ آندھی تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بعض مقامات پر ژ الہ باری ، موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔بہاورلپور، بہاولنگر،قصور ، ننکانہ صاحب ،ملتان ،خانیوال ، لودھراں، وہاڑی میں آندھی تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ ساہیوال ، اوکاڑہ ،پاکپتن، لیہ ، مظفر گڑھ اورراجن پور میں آندھی تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ چترال، دیر ،سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،کوہستان، میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی ، مردان ، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، وزیر ستان، ڈی آئی خان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، محکمہ موسمیات بعض مقامات پر ژ الہ باری اور چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔