ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ الحدیث حافظ فضل الرحیم اشرفی کا شب معراج کی فضیلت کے حوالے خطاب

شیخ الحدیث حافظ فضل الرحیم اشرفی کا شب معراج کی فضیلت کے حوالے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپرا ) جامعہ اشرفیہ کے مہتمم اعلیٰ شیخ الحدیث حافظ فضل الرحیم اشرفی کا شب معراج کی فضیلت اور کورونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر کی مناسبت سے خطاب، ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

جامعہ اشرفیہ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ شب معراج پر شہری زیاد سے زیادہ وقت عبادات میں گزاریں، یہ وہ مقدس رات ہے جس میں اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کو نماز کا تحفہ دیا۔

اس موقع پر حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کورونا وائرس کی وبا میں احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کیساتھ ساتھ شہریوں کو بھی احتیاط کر کے عالمی وبا پر قابو پانا ہوگا۔

خطاب کے اختتام پر مہتمم اعلیٰ جامعہ اشرفیہ نے ملکی سلامتی و استحکام کےساتھ ساتھ کرونا وائرس سے نجات اور گناہوں کی معافی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

حافظ فضل الرحیم اشرفی نے خطاب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی آیات کا ورد کر کے اپنے آپ کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔