(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے رضاء کارانہ طور پر کام کرنے کیلئے 73 اساتذہ کی فہرست جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 73 اساتذہ رضاءکارانہ طور پر کام کریں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 73 اساتذہ کے نام ، نمبر اور سکول کی فہرست جاری کردی۔فہرست میں سکول سربراہان، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، اساتذہ اور یونین کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ اپنی اپنی یونین میں رضاءکار کے طور پر کام کریں گے، کورونا وائرس کیخلاف پوری قوم متحدہے۔