(سعید احمد سعید) کروناوائرس، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور کی جانب سے مسافروں کو ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے منہ پر ماسک پہننے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ مسافروں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے منہ پر ماسک ضرور پہن لیں، انٹری پوائنٹ پر چیک کیا جائے گا، اسٹیشن پر ہیلتھ ڈیسک بنائے گئے ہیں جس پر مسافروں کےلئے سینیٹائزر لیکورڈ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافر وں کی حفاظت ہمیں عزیز ہے، ریلوے اسٹیشن اور گاڑیوں میں مسلسل سپرے کیا جا رہا ہے اور مسلسل صفائی کی جا رہی ہے، اسٹیشن پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف 24 گھنٹے موجود ہے، جوہر آنے اور جانیوالے مسافر کی اسکریننگ کررہا ہے ۔
ریلوے اسٹیشن پر ویٹنگ رومز میں سینیٹائزر لیکورڈ اورہاتھ دھونے کےلئے صابن موجود ہے، ڈی ایس ریلوے عامر نثار چودھری کا کہنا تھا کہ مسافروں سے التماس ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔