کورونا وائرس، پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

22 Mar, 2020 | 03:34 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمدسعید) پی آئی اے نےاندرون ملک پروازوں میں عارضی طور پرمسافروں کو کھانا اور اخبارات و رسالے کی فراہمی بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ ایئرلائن انتظامیہ کورونا وائرس سےبچاؤ کے لیےتمام احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے،تمام طیاروں کوجراثیم کُش اسپرے سے صاف کیا جارہا ہے، اس حوالے سے پی آئی اے نے اپنی اندرون ملک پروازوں میں عارضی طور پر مسافروں کو کھانا اوراخبارات و رسالے کی فراہمی بھی بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے،سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی آئی اے ان اقدامات پرمسافروں کو پیش آنے والی دشواری پر معذرت خوا ہ ہے،تاہم احتیاط علاج سے بہتر ہے،مسافروں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کےتصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 152ہوگئی،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مریضوں کوآئسولیشن وارڈ زمیں رکھ کر تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں