جماعت اسلامی کا دیہاڑی دار طبقے کیلئے اہم قدم

22 Mar, 2020 | 02:46 PM

Shazia Bashir

فاران یامیں: جماعت اسلامی پی پی 160 کا کرونا وائرس کے باعث ممکنہ لاک ڈان کے پیش نظر دیہاڑی دار طبقے کے لئے اہم قدم، لوک ڈوان کے دوران خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ، اجلاس کی صدارت پی پی امیر احمد سلمان بلوچ نے کی۔

مسلم ٹاون میں منعقد اجلاس میں نذیر احمد چوہدری، میاں شاہد محمود، جہانگیر ایثار، اعجاز احمد عالم، اشتیاق گجر، میاں ریاض احمد، اشفاق چغتا ، احمد عمیر رانا، محمد نواز، طیب اعجاز، عمر یونس، احسان احمد چوہدری، عبید الرحمن، فضل و دیگر نے شرکت کی۔ فنڈ کا آغاز رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے اپنی طرف سے دے کر کیااگر لاک ڈاؤن کیا گیا تو ضرورت مند اور دیہاڑی دار طبقے کو راشن فراہم کیا جائے گا، احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ فنڈ کے زریعے کھانے پینے کی ضروری اشیاء مجبور اور بے روزگار لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔

شہری کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، شہریوں سے گزارش ہے کہ آج شب معراج کی شب نوافل ادا کریں اور اللہ تعالیٰ سےکورونا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کریں، رجوع اللہ، توبہ و استفار کریں۔

      

مزیدخبریں