سٹی42:چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 186 ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث بیروزگارہونے والوں کو راشن دینے کا فیصلہ، گورنر پنجاب کا کورونا کی وجہ سے بے روزگاروں کو ماہانہ راشن دینے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق گورنر چودھری محمد سرور نے مخیر حضرات کے ساتھ ملکر متاثرین کو ماہانہ راشن پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، مختلف شعبوں سے بیروزگار ہونے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع ہو گئی۔
راشن پیکج میں 20 کلو آ ٹا،1 کلو چاول، 20 لٹر دودھ،10 کلو چینی بھی ملے گی،5 کلو دالیں، چائے کے 5 ڈبے،2 درجن صابن بھی راشن پیکج میں ملیں گے۔
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہونے تک غریب افراد کی مدد جاری رکھیں گے، کورونا کے شکار افراد کے اہل خانہ کو ماہانہ بنیادوں پر راشن پیکج ملے گا، فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر بے روزگاروں کو ماہانہ راشن دیں گے۔
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا کے فیصلوں کے مطابق رات نو بجے سے مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھے جائیں گے جبکہ دودھ، دہی کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریز، فروٹ اور سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی۔ اس طرح ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔