لاہور کا موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے

22 Mar, 2020 | 10:57 AM

Shazia Bashir
Read more!

فاران یامیں: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں آج دوپہر تک موسم خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد مطلع ابرآلود ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع صاف ہے، ہلکی ہوا چل رہی ہے، تاہم شہریوں کو حکومت کی جانب سے گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے باعث شہری اتوار کی چھٹی گھروں میں ہی گزاررہے ہیں۔

 شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت17 اورزیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزیدخبریں