فلائیٹ آپریشن بند،ترکش ایئرلائن کی پرواز مسافروں کو لیکرروانہ ہوگئی

22 Mar, 2020 | 10:56 AM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید) کورونا وائرس کے جان لیوا حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر کے ممالک سڑ توڑ کوششیں کر رہے ہیں،لاہور انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند ہے، ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 715 مسافروں کو لیکرروانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کے لئے بند ہے،بیرون ملک آنے اور جانے والی64فلائٹس منسوخ ہیں،صرف فیری فلائٹس کی اجازت ہے، ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 715 مسافروں کو لیکرروانہ ہوگئی،پابندی کی وجہ سے کُل 64 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

31 پروازیں لاہور سے جانے والی جبکہ 33 پروازیں بیرون ملک سے آنے والی شامل ہیں،پابندی کے بعد اندرون ملک فلائیٹ آپریشن جاری کیاگیا، ترکش ایئرلائن کو فیری فلائیٹ کی اجازت دی گئی، ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 715 اپنے مسافروں کو لیکرروانہ ہوئی،سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئرلائینز کو فیری فلائیٹ کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت پاکستان کی ہدایات پرپی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں،پابندی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظرحکومت نے بیرون ملک سے لوٹنے والے 42 ہزار شہریوں کی سکریننگ کا بھی فیصلہ کیا ہے،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو مسافروں کے از سر نو طبی معائنے کا ٹاسک سونپا گیا،اتھارٹی نے 42 ہزار سے زائد بیرون ممالک سے آئے مسافروں کا ڈیٹا حاصل کرلیا،سعودی عرب ،ایران ، چین ،یورپی ممالک سے آئے شہریوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں