ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے روزانہ 2 رکعت نوافل صلوٰة توبہ پڑھیں

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے روزانہ 2 رکعت نوافل صلوٰة توبہ پڑھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 186 ممالک میں  پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے پنچے گاڑ لیے، پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 234 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 729 ہو گئی ہے، کراچی میں مزید 105، سندھ میں 259، پنجاب میں 152، بلوچستان میں 53، خیبر پختونخوا میں 27 بلوچستان میں 103 اور گلگت میں30،آزاد جموں کشمیر میں ایک اسلام آباد میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں ایک مریض صحت یاب ہوگیا ۔

کورونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم میدان میں آگئے ہیں، انہوں  نے کہا ہے کورونا وائرس اور دیگر بلاﺅں سے بچنے کے لئے تمام لوگ روزانہ دو رکعت نوافل صلوٰة توبہ کومعمول بنالیں۔پہلی رکعت سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھیں اور روزانہ کم ازکم سو مرتبہ استغفراللہ کا ورد کردیں ان شاءاللہ اللہ رب العزت وائرس کو بھی ختم کردے گا اور دیگر بلاﺅں کو بھی دور کردے گا۔

جامعۃ المنتظر کے مہتم اعلیٰ مولانا سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے احتیاط کے ساتھ سورہ الکوثر اور سورہ والناس کو پڑھ کر پانی پی لیں تاکہ ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔

سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات سیاسی مذہبی اور مسلکی اختلافات بھول کر ایک آواز ہوجائیں اور قومی جذبے کے ساتھ موذی وبا کا مقابلہ کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer