سٹی42: کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال، سیاسی میدان میں ہل چل، شہباز شریف کی قومی ایئرلائن کے ذریعہ لندن سے وطن واپسی، اسلام آباد میں لینڈنگ، موٹر وے کے ذریعہ لاہور پہنچ گئے۔
روانگی سے قبل صدر مسلم لیگ ن نے بڑے بھائی میاں نواز شریف اور والدہ سے ملاقات کی، قائد حزب اختلاف شہباز شریف لاہور ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پہنچ گئے۔4 ماہ بعد وطن واپس پہنچنے والے صدر مسلم لیگ ن کا خود ساختہ قرنطینہ کا فیصلہ ہے۔
پہلے تو پنجاب کے عوام شہباز شریف کو یاد کرتے تھے مگر اب تو بد ترین مخالف کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑ گیا کہ شہباز شریف نے خدمت کے جو معیار قائم کیے تھے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جن کو قدر نہیں تھی، ان کو بھی قدر آ گئی ہے۔ اللّہ تعالی کے اپنے طریقے ہیں انسان کو سرخرو کرنے کے! pic.twitter.com/Ns1MrgdNss
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 21, 2020
مریم نواز نے ٹویٹر پر سابق وزیر اعلیٰ کو پنجاب میں صحت کے میدان خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لیکھا ہے کہ پہلے تو پنجاب کے عوام شہباز شریف کو یاد کرتے تھے مگر اب تو بد ترین مخالف کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑ گیا کہ شہباز شریف نے خدمت کے جو معیار قائم کیے تھے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جن کو قدر نہیں تھی، ان کو بھی قدر آ گئی ہے۔ اللّہ تعالی کے اپنے طریقے ہیں انسان کو سرخرو کرنے کے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 21, 2020
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا نوازشریف کے علاج کے غرض سے ان کے ساتھ لندن گیا تھا لیکن نواز شریف کے دل کا علاج ہونا ابھی ہونا ہے، ہم دعا گو ہیں کہ نواز شریف جلدصحت یاب ہوں۔اس سے قبل، شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کو ملک کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچانے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور کھانے اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی سمیت انتظامات کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر گزشتہ برس نومبر میں نواز شریف کے علاج کی غرض سے ان کے ساتھ لندن گئے تھے اور حکومت اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی جماعت کے اراکین کی طرف سے بھی کہا جا رہا تھا کہ شہباز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔