ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی

لاہور میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ نے کورونا کے مریضوں کی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی تازہ رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے 152 کنفرم مریض ہیں،  120 زائرین،1 ملتان، 1 راولپنڈی کےمریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ  3 گجرات، 2 جہلم، گوجرانوالہ میں 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس  8969 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer