ہسپتالوں میں فلو کلینک بنانے کی تجویز نظر انداز، مریض پریشان

22 Mar, 2020 | 10:15 AM

Sughra Afzal

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا کے پھیلاؤکا خدشہ، حکومت نے طبی ماہرین کی الگ فلو کلینک بنانے کی تجویز کو نظر انداز کر دیا۔

ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں بخار، زکام اور کھانسی کے مریض بھی ایک ہی جگہ چیک اپ کرانے پر مجبور، کورونا کی علامات والے مریضوں کا الگ سے کوئی بندوبست نہیں کیاگیا۔

کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھنے کے باوجود ٹیچنگ ہسپتالوں میں انتظامات ادھورے ہیں، طبی ماہرین نے حکومت کو سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور سے الگ فلو کلینک بنانے کی تجویز دی تھی لیکن حکومت نے اس پر تاحال کوئی توجہ نہیں دی۔

  ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں مریضوں کے رش میں ہی بخار، کھانسی اور زکام کے مریضوں کا علاج بھی کیا جارہا ہے، یہ علامات کورونا کے مریضوں جیسی ہیں لیکن ان کے علاج کا الگ سے کوئی انتظام موجود نہیں۔

واضح رہے کہ چین سے شروع ہونے والا وائرس دنیا کے186 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس11 ہزار افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ2 لاکھ77ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 234 کیسز سامنےآگئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 729 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں