اداکاری کو سمجھنے کیلئے ساری عمر کم ہے: زارا خان

22 Mar, 2020 | 09:41 AM

Sughra Afzal

ایبٹ روڈ (زین مدنی) ماڈل و اداکارہ زارا خان نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اس کو سیکھنے کیلئے ساری عمر کم ہے کیونکہ یہ فن دیکھنے میں آسان اور کرنے میں بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ کے بعد کمرشلز کی طرف آئی تو پرائیویٹ پروڈکشنز کی بننے والی کمرشلز ملیں اور اس کے ساتھ ساتھ تھیٹر ڈراموں میں کام کرتی رہی، یہ میری خوش نصیبی تھی کہ سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اداکاری ہر کسی کے بس کی بات نہیں اس فن سے عشق کرنے والے اپنے اندر ایک الگ دنیا بسائے ہوئے ہیں۔

زارا خان نے کہا کہ میں اداکاری کے شعبے کی باریکیوں کو سمجھنے کیلئے شب و روز محنت کر رہی ہوں، میں امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں میرے کام میں مزید نکھار آئے گا اور یاد گار کرداروں میں نظر آؤں گی، مجھے اداکاری سے عشق ہے اس لئے کوشش کرتی ہوں کہ منفرد کام کروں جس سے میری الگ پہچان ہو۔

مزیدخبریں