سپشل ایجوکیشن کی تقرریوں کیلئے بیس افسران کے انٹرویوز 28 مارچ کو ہوں گے

22 Mar, 2019 | 07:36 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب بھر میں ڈی ای اوز اسپشل ایجوکیشن کی تقرریوں کیلئے گریڈ 18 کے بیس افسران کے انٹرویوز 28 مارچ کو کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ڈی ای اوز سپشل ایجوکیشن کے تقرروتبادلہ کا معاملہ، محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے گریڈ اٹھارہ افسران کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔  انٹرویوز کیلئے 20 افسران کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، اسپشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے افسران کو انٹرویوز کیلئے لیٹرز جاری کردیئے، انٹرویوز 28 مارچ کوسیکرٹری اسپشل ایجوکیشن کریں گے۔ 

مزیدخبریں