(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں جانوروں کی آلائشوں اور چربی سےخوردنی تیل بنانے والے 7 یونٹ سیل کرکے 16 ہزار لیٹر تیل قبضہ میں لے لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سےلاہورمیں عبدالحمید،نعیم،نوید،حامد،سنی خرم،عمران اورطارق نامی7 فیڈ رینڈنگ یونٹس کیخلاف کارروائی کے بعدانہیں سیل کردیا گیا،فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نےکھلے آئل کی چھوٹی دکانوں پر سپلائی چین کی ریکی کرکے یونٹس کا پتہ لگایا،کارروائی کےدوران 16 ہزار600 لیٹرتیل برآمد،38 چربی سےبھرے ڈرم،36 بڑےکڑاہےاور154نیلےڈرمز بھی ضبط کرلیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈمحمد عثمان کےمطابق جانوروں کی آلائشوں اورچربی سےنکلا تیل ماحول کوآلودہ اورمتعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے،جعل سازمافیا آلائشوں سےنکالا گیا تیل استعمال شدہ کوکنگ آئل میں ملا کردوبارہ پیک کرکےفروخت کرتا تھا،ضبط کیا گیا مضر صحت آئل بائیو ڈیزل کمپنیوں کےحوالےکردیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پی ایف اے قوانین کےمطابق آلائشوں سےنکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے،ملاوٹ اور جعل ساز مافیا کوکامیاب نہیں ہونےدیں گے۔