(سٹی42) گورنرہاؤس کی گرائی جانے والی تاریخی دیوار کودوبارہ تعمیر کرنے کے لئےمتفرق درخواست دائر کرا دی گئی، درخواست میں مسمارکی گئی دیوارکی بحالی کی استدعا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کے اقتدار سنبھالنے کے بعد حکم دیا کہ گورنرہاؤس پنجاب کی دیواریں گرا دیں جائیں،حکومت کے اس اقدام سے کچھ لوگ ناخوش بھی ہوئے، گورنرہاؤس کی تاریخی دیوارکے گرانے سے اس کاحسن گہنا ہوگیا، دیوار کی بحالی کے لئے عدالت میں متفرق درخواست دائر کرائی گئی، درخواست میں وفاق اورپنجاب حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومتی ایما پرگورنرہاؤس کی تاریخی ورثہ کی حامل دیوارگرا دی گئی۔
عدالت نےدیواریں مسمار کرنے کےخلاف حکم امتناعی جاری کررکھاہے، درخواستگزار کاکہنا تھاکہ دیواریں مسمارہونےسےگورنرہاؤس کی خوبصورتی متاثرہورہی ہے،دیوارکےکچھ حصہ کی مسماری کےباعث دوسری دیواریں متاثرہوں گی، درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ گورنرہاؤس کی مسمارکی گئی دیوارکی بحالی کاحکم د یاجائے۔