جعل سازوں نے پولیس افسروں کو ہی ماموں بنادیا

22 Mar, 2019 | 11:02 AM

Sughra Afzal

(عرفان ملک) جعل ساز پولیس کو ہی پڑ گئے، ہوٹلوں کی چیکنگ کا جعلی ایس او پی بنا کر افسران کو بھجوا دیا گیا، ایس ایچ اوز نے بغیر تصدیق کے ہوٹلوں میں چیکنگ شروع کر دی، افسران کے علم میں آنے کے بعد جعلی ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے کا اصل حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

جعل سازوں کی جانب سے جاری ہونے والے جعلی ایس او پی پر لاہور پولیس نے بھی ہوٹلوں میں لاہوریوں کو کمرے کرائے پر دینے سے روک دیا جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز سے ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی نے ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو بتایا کہایسا کوئی حکم نامہ جاری ہی نہیں کیا گیا، بعد میں تمام ایس پیز کو ڈی آئی جی نے حکم دیا کہ ایس ایچ اوز کو جعلی ایس او پی پر عملدرآمد کرنے سے روکنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

 ڈی آئی جی کے حکم پر تمام ایس پیز نے ایس ایچ اوز کو ہوٹلوں میں بغیر ٹھوس ثبوت کے چیکنگ کرنے سے روک دیا۔

مزیدخبریں