الحمراء آرٹس کونسل: برگد درخت کے نیچے گوشئہ گیان کی افتتاحی تقریب

22 Mar, 2018 | 10:34 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان خان:الحمراء آرٹس کونسل میں موجود برگد درخت کے نیچے گوشئہ گیان کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، سابق گورنر پنجاب جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء کیپٹن عطاء محمد نے افتتاح کیا۔

الحمراء میں برگد درخت کے نیچے پانی کے کچے گھڑے، رنگین چارپائیاں، موڑھے، حقہ اور وہ تمام ثقافتی اشیاء رکھے گئے ہیں، جن کو ہم بچپن میں دیکھا کرتے تھے۔ گوشئہ گیان میں جمعرات کو ہفتہ وار بیٹھک ہوا کرے گی۔ گوشئہ گیان میں دانشور، ادیب، شاعراور سکالرز کو مدعو کیا جائے گا۔ اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ گوشئہ گیان ہمارے درمیان ماضی اور حال کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں