وقاوگھمن:میئر لاہور مبشرجاوید کی زیرصدارت ریگولیشنزآفیسرزکا اجلاس، مئیرکی تجاوزات کی شکایات پرافسران کی سخت سرزنش کی۔ سڑکوں پربینرز،ٹوٹےپھوٹےسائن بورڈزاتارنے کی ہدایات دیں۔
ٹاون ہال میں ہونیوالے اجلاس میں زونز کے ریگولیشن آفیسرز نے شرکت کی۔ میئر لاہور نے تجاوزات کی شکایات پر افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پربینرز،ٹوٹےپھوٹےسائن بورڈزاتارے جائیں۔ ریگولر بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ میئر لاہور نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے پر کوئی احتجاج کرتا ہے تو کرنے دیں۔ کسی کی سفارش سیاسی دباؤ کو خاطرمیں نہ لایا جائے۔