دوہری شہریت کی معلومات نہ دینے والے افسران کو وارننگ جاری

22 Mar, 2018 | 07:40 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی رامے:اکاونٹنٹ جنرل اور آڈیٹر جنرل پنجاب کے افسران دوہری شہریت چھپانے لگے، اے جی پاکستان نے معلومات نہ دینے والےافسران کو وارننگ دیدی،2روزمیں فہرستیں ارسال کرنے کی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر وفاق اور صوبائی محکموں سے دوہری شہریت رکھنے والے افسران کی فہرستیں طلب کیں گئیں تھیں جس پر اکاونٹنٹ جنرل پنجاب نے بھی تمام صوبائی حکوموتوں کے اکاونٹنٹ اور آڈیٹر جنرل سے افسران فہرست طلب کی لیکں متعدد افسران کی جانب سے فہرستیں مہیا نہ کرنے پر اے جی پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے اور دوہری شہریت کی معلومات نہ دینے والے افسران کو وارننگ جاری کردی ہے۔

اے جی پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق اے جی پنجاب اور آڈیٹر پنجاب مزکورہ افسران کی فہرستں دو روز میں ارسال کریں۔ اے جی پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق اگردو روز میں فہرستیں ارسال نہ کی گئیں تو محکمہ مذکورہ افسران کے خلاف کاروائی کرے گا۔ تمام ونگز فہرستں جلد مرتب کرکے اکاونٹنٹ جنرل پاکستان کو ارسال کردیں جائیں۔

مزیدخبریں