بلدیہ عظمی کے اجلاس میں شیر گھس آیا

22 Mar, 2018 | 06:50 PM

رانا جبران
Read more!

وقار گھمن: بلدیہ عظمی لاہور کے سولہویں اجلاس میں مفادعامہ کی 22قراردادیں پیش، اجلاس میں شیر کا بچہ سب کی آنکھوں کا تارا بنا  رہا، مئیرمبشر جاوید  نے شہربھرمیں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر میٹروپولیٹن کارپوریشن مہرمحمود  کی  زیرصدارت  اجلاس میں مختلف اراکین کی جانب سے سٹریٹ لائٹس، کم عمر بچوں کے داخلے، سکولوں کی حالت زارسمیت دیگر قراردادیں پیش ہوئیں۔ اجلاس کی کارکردگی سے حکومتی اراکین بھی نالاں نظر آئے۔

اجلاس میں اپوزیشن کے صرف ایک رکن نے شرکت کی اسے بھی مئیر نے بولنے پر ڈانٹ دیا۔ بولنے کا موقع نہ دینے پر کرم الہٰی بٹ نے اسے توہین قرار دیا۔

مئیر نے کہا کہ قراردادوں پر عمل کیا جائیگا۔ اورشہرمیں جلد تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائیگا۔ چیئرمین یونین کونسل 54 معظم پراچہ پارٹی سے وفاداری ثابت کرنے کیلئے ن لیگ کےانتخابی نشان شیر کا  بچہ لے آئے، اجلاس کے اختتام پر شیر کا بچہ سب کی آنکھوں کا تارا بنا  رہا، ہر کوئی قیادت کی نظر میں آنے کیلئے صدقے واری ہو تا رہا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: دنیا تباہی کے دہانے پر، ماہر ین کا بڑا انکشاف

اجلاس میں حسب معمول اراکین کی حاضری نصف سے بھی کم رہی۔  اپوزیشن کے ارکان نے بھی شرکت کرنے  کی زحمت گوارا نہ کی۔

مزیدخبریں