(ویب ڈیسک) 14 مارچ کی سیاہ رات کو امن کے دشمنوں نے پاکستان کے دل لاہور پر بزدلانہ وار کیا تھا، رائیونڈ میں ہونے والے خود کش دھماکے نے کئی گھر وں کو اجاڑ دیا، ہزاروں آنکھیں نم کردیں، بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے، لاہور میں یہ پہلا خود کش حملہ نہیں تھا اس سے پہلے بھی کئی بار دہشتگرد باغوں کے شہر میں خون کی ہولی کھیل چکے ہیں۔
خبر پڑھیں۔۔۔ لاہوریوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے24 مارچ کو چھٹی کا اعلان کردیا
رائیونڈ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 نے حاصل کرلی۔ فوٹیج کے مطابق حملہ آور نے 8 بج کر 48 منٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے سے پہلے لوگ معمول کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔دھماکے کی جگہ سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔چیف جسٹس کے ریمارکس نے ڈی جی ایل ڈی اے کے پیروں تلے سے زمین نکال دی
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، پولیس کا پول کھل گیا
واضح رہے کہ رائیونڈ دھماکےکی فرانزک رپورٹ بھی جاری کردی گئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈی آئی جی مبین شہید اور ایس ایس پی زاہد گوندل پر ہونے والے حملے میں بھی اسی طرز کی خودکش جیکٹ استعمال کی گئی تھی۔ حملہ آور کے زیر استعمال خودکش جیکٹ میں ٹی این ٹی بارود استعمال کیا گیا۔