ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے24 مارچ کو چھٹی کا اعلان کردیا

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے24 مارچ کو چھٹی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور میں ہر سال معروف صوفی شاعر شاہ حسین المعروف مادھولعل حسین کے سالانہ عرس پر میلہ چراغاں کا انعقاد کیا جاتا ہے، میلہ کے موقع پر بہت بڑی آگ جلائی جاتی ہے جس میں عقیدت مند موم بتیاں، تیل پھینکتے ہیں اور منتیں مانگتے ہیں۔

شاہ حسین لاہوری 1539ء میں ٹیکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام شیخ عثمان تھا جو کپڑا بننے کا کام کرتے تھے۔ مادھولعل حسین کا خاندانی نام ڈھاڈھا حسین تھا۔ ڈھاڈھا پنجاب کے راجپوتوں کی ایک ذات ہے۔ شاہ حسین پنجابی زبان و ادب میں کافی کی صنف کے موجد ہیں۔ وہ پنجابی کے اولین شاعر تھے جنہوں نے ہجر و فراق کی کیفیات کے اظہار کے لیے عورت کی پرتاثیر زبان استعمال کی۔

حضرت مادھو لعل حسین کے 430 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 24 مارچ سے ہوگا اسی سلسلے میں پنجاب حکومت نے 24 مارچ بروز ہفتہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارےہفتہ کو بند رہیں گے۔