الپت گین روڈ ونڈسر پارک کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی ناکارہ،  صاف پانی دور دور تک نایاب ہو گیا

22 Jun, 2024 | 11:03 PM

افشاں رضوان:  لاہور کے مرکزی علاقہ میں الپت گین روڈ  ونڈ سر پارک کا واٹر فلٹریشن پلانٹ سالوں سے خراب پڑا ہے۔ گرمی کے موسم میں پینے کے لئے پانی نہ ملنے سے پورا علاقہ آزردہ ہے۔ 
واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہونے سے علاقہ مکینوں کو  اذیت ناک مسائل کا سامنا ہے، انتظامیہ کو کم از کم گرمی کے موسم کے پیش نظر ہی شہر  کے مرکزی علاقہ میں عرصہ دراز سے خراب پڑے اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کو مرمت کروا دینا چاہئے۔

علاقہ  کےمکین کہتے ہیں کہ پینے کا صاف پانی دور دور تک دستیاب نہیں سخت گرمی کے موسم میں ہم اور ہمارے بچے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ 
علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ وہ متعلقہ انتظامیہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کرانے کے مطالبے کر کر کے مایوس ہو چکے ہیں لیکن سخت گرمی میں بچوں کی ضرورت کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس پلانٹ کو مرمت کر کے  ہمیں بلاجواز اذیت سے نجات دلائی جائے۔ 

مزیدخبریں