پنجاب اسمبلی میں بجٹ بحث : تھیلیسیمیا سینٹر بنانے کی تجاویز پیش

22 Jun, 2024 | 09:22 PM

سٹی42: پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کی بجٹ تجاویز پر تند و تیز بحث ہفتے کے روز بھی جاری رہی، اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر حملے کیے۔  حکومتی بینچوں سے ایک تجویز یہ بھی آئی کہ لودھراں میں ایک تھیلیسیمیا کا سینٹر بنایا جائے جہاں بچے ہر 15 دن بعد با آسانی بلڈ لگوا سکیں۔

امپورٹڈ بچوں سے ملک کی جان چھڑوانا ہوگی،رانا شہباز 

اپوزیشن رکن رانا شہباز نے کہا کہ اس بجٹ میں سرکاری ملازمین رجیم چینج بجٹ پر خوش ہوئے بعد میں پتہ چلا انہیں تو پھنسا دیا کیونکہ ٹیکس کے نام پر ٹیکہ لگا دیا گیا ہے۔ کبوتر والے بابو اور سندھ کے ڈاکوکا آنے والی نسل کو ہمیشہ مسلط کرنے کی جنگ ہے۔ امپورٹڈ بچوں سے ملک کی جان چھڑوانا ہوگی، کپتان نے کرونا میں معیشت کو بہتر رکھا ، لندن پلان سے معیشت کو ڈی ریل کیاگیا رجیم چینج سے سب کچھ بدل دیا گیا۔ انسانیت بھوک و افلاس مہنگائی سے مر رہی ہے سولہ والی یونٹ کی بجلی نوے روپے کا یونٹ کردیا گیاہے ، سینتیس ہزار روپے والا پچیس ہزار کا بل کیسے بھرے گا۔ سینتیس ہزار روپے وزیر گھر کا خرچہ بنا کر دکھائیں، فرعون نے ستر ہزار بچے مارے لیکن موسیٰ پیدا ہی ہوا اسی طرح ظلم ضرور مٹے گا۔ مریم نواز کہتی گندم خریدنے سے کرپشن کا بازار ختم کیا ، سب سے پہلے پولیس کا محکمہ بند کیا جائے۔ مریم نواز نے ٹی وی میں کہااقتدار کےلیے جوتے پالش کرنے پڑتے ہیں، کسان کا راستہ بند کردیا جب کسانوں کے حق میں احتجاج کیا تو اس دہشت گرد پولیس آئی جی کو مار پڑوائی، کسانوں کو مال روڈ پر مار پیٹ کر جیلوں میں بند کیاگیا۔

وزیر اعظم نے گندم پر کمیٹی بنائی اس کا کیا ہوا؟  بارہ روپے کی روٹی ہوئی تو پنجاب اسمبلی کی کینٹین میں بھی بارہ روپے کی نہیں ملتی۔

سو دن میں نیا پاکستان تو نہیں بنا بلکہ پنجاب کے چھ سو پینتیس ارب بجٹ سے ساٹھ ارب روپے کھا گئے، سلمیٰ بٹ

حکومتی رکن اسمبلی سلمیٰ بٹ نے کہا کہ سو دن میں نیا پاکستان تو نہیں بنا بلکہ پنجاب کے چھ سو پینتیس ارب بجٹ سے ساٹھ ارب روپے کھا گئے۔ لوکل گورنمنٹ ختم کرکے سپریم کورٹ کے کہنے کے باوجود الیکشن نہیں کروائے، پنجاب کو سات یونیورسٹیوں تو نہیں بنائیں بلکہ ہمارے نام والی تختیاں لگائیں انہوں نے پی کے ایل آئی سمیت سب چیز بند کردی۔ انہوں نے چلتا صوبے کو چار سو ارب روپے بجٹ میں کم کئے اور ترقیاتی بجٹ میں مریم نے دو سو ارب روپے کا اضافہ کیا۔ پیٹرول پمپ جعلی پروپیگنڈے سے نو مئی ہوا، ایک ارب سے ٹرانسجینڈ کےلئے ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کئے۔ آٹھ ارب سے ناخواندہ نوجوان کو روزگار دیں گے اور پانچ ارب سے فش مارکیٹ بنائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔مریم نواز نے عید الاضحی پر صوبے کو عرق گلاب سے دھو ڈالا ہے۔

مدعا سراؤں کاگینگ ہے وہ صرف تعریفیں کرنے کےلئے رکھا ہوا ،ندیم صادق

اپوزیشن رکن ندیم صادق ڈوگر  نے بجٹ تقریر میں کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا تو پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ مدعا سراؤں کاگینگ ہے وہ صرف تعریفیں کرنے کےلئے رکھا ہوا ہے۔ گندم خریدنے پر حکومت نے پابندی لگائی جس سے کسان کو نقصان ہوا، فیصل آباد کو ٹیکسٹائل سٹی کہاجاتا ہے تو وہ ساری انڈسٹری بند پڑی ہے ، لاکھوں مزدور بے روزگار ہیں۔ 9 ایجوکیشن بورڈ بغیر چیئرمین کے چل رہے ہیں، آٹھ ارب روپے سے نوازشریف کارڈیالوجی، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سہولیات دیں۔ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو میں صرف چھ بیڈ ہیں ،  پولیس کےلئے 187ارب روپے رکھے گئے ہیں تو ہماری لیڈر شپ کی کال پر دی تو پی ٹی آئی کارکن کو پکڑ لیتے ہیں۔ ہر ممبران کے باہر پولیس کی نفری کھڑی ہوگئی علاقہ جرائم کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔چار دیواری میں ریلی یا مظاہرہ کیا تو بتائیں کہاں کوئی گملہ بھی ٹوٹا ہو، ان کےلئے کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ قیدی نمبر 804سے بہت تکلیف ہوتی ہے احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے نہیں رکیں گے مظاہرے و احتجاج کریں گے۔ نئے تھانوں کےلئے چار سے پانچ لاکھ روپے ایس ایچ او نے دئیے لیکن تیس سے پینتیس لاکھ روپے رینوویشن پر خرچ کیاگیا۔ پولیس کی گاڑیوں کو پیٹرول نہیں ملا منشیات فروشی جوئے خانے کیوں نہیں چلیں گے۔ لوگوں کو فرنٹ ڈیسک یا صوفے نہیں چاہئیں تھانوں سے عام آدمی کو انصاف دلوا دیں ، مون سون کے بعد کیا حالت ہوگی فیصل آباد کی سیوریج پانی کےلئے سپیشل فنڈز چاہئیں۔

پاکستان کے ترقی پذیر ملک میں مسائل کا انبار ہے جبکہ وسائل محدود ہیں،  امجد علی جاوید
حکومتی رکن امجد علی جاوید نے بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ترقی پذیر ملک میں مسائل کا انبار ہے جبکہ وسائل محدود ہیں۔ ملک مشکل معاشی صورتحال میں بہترین بجٹ پیش کرنا وزیر خزانہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ تعلیم صحت زراعت انفراسٹرکچر کے شعبہ جات میں زیادہ پیسے مختص کئے گئے ہیں، صوبہ پنجاب پر قرض کی رقم میں بہت بڑی کمی لائی گئی ہے تاکہ مینجمنٹ کو بہتر کیاجائے ، اس پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس بجٹ میں ٹرانسجینڈ کی سہولتوں کےلئے بھی ایک ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔ جو بل پیش کیا وہ ہوبہو پاس ہوجانا ہے اپوزیشن تو نعرے لگاتے رہیں گے۔ ہماری بدقسمتی ہے بیوروکریسی اچھی سوچ کو عملی شکل دیتی تو بگاڑ دیتی ہے ، اصل منصوبے کی روح ہی نکال دیتی ہے۔ بیوروکریسی میں ڈائون سائزنگ کی ضرورت ہے۔ کمپنیاں اور اتھارٹیاں بناکر نظام میں بہتری کے بجائے معاشی بوجھ لاد دیا جاتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وقت کی آواز ہے تمام اتھارٹیاں اور کمپنیاں ختم کی جائیں تاکہ معاشی بوجھ کم ہو ، سکولوں کی آرگنائزیشن کے نام پر منصوبہ انقلابی ہے جس کے اثرات سالوں میں آئیں گے۔ سکولوں کی آرگنائزیشن سے ہمارے آئوٹ آف سکول بچے تعلیم حاصل کرلیں گے۔

ہم نے کوئی بڑا نہیں بلکہ بہت چھوٹا بجٹ پیش کیا ہے، احمر رشید بھٹی

اپوزیشن رکن احمر رشید بھٹی نے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل کو کسی سٹینڈنگ کمیٹی کو نہیں دے سکتے تو اس پر غور کرنا ہوگا۔ ہم نے کوئی بڑا نہیں بلکہ بہت چھوٹا بجٹ پیش کیا، بلاک ایلوکیشن کی سمجھ نہیں آتی کون سے پیسے کہاں خرچ ہوتے ہیں۔ ایوان کو یہ بات نہیں بتائی جاتی کہ کہاں پیسے خرچ کرنے ہیں، سبسڈی وہاں دی جاتی جہاں مارکیٹ و حکومت فیل ہوجاتے ہیں۔سبسڈی سے کارخانہ و فیکٹریاں کھڑی کردیں نہ کہ لوگوں کو بھکاری بنا دیں، یہ عوامی بجٹ نہیں ہے ، یہ ٹھیکیداروں کےلئے بجٹ لایا گیا ، اس بجٹ کو ٹھیکیدار بڑے غور سے پڑھتے ہیں۔یہ بجٹ عوام کے لیے نہیں بلکہ ٹھیکیداروں کےلئے بنایا جاتا ہے ، ہر ایم پی اے کے گھر یہ ٹھیکیدار پرچیاں لے کر کھڑے ہوتے ہیں کہ انہیں ٹھیکہ دیدیں۔ کوئی ایسی جگہ نہیں کہیں صاف پانی ہیں ، چھبیس ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔پنجاب کا بجٹ تو سارا بجٹ لاہور میں لگ جاتا ہے ، آج تک رائے ونڈ میں ایک ہائی سکول نہیں بن سکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہونے کے باوجود جو ان کا لاڑکانہ ہے وہاں دفنانے کےلئے قبرستان نہیں ہے، پلاننگ کمیشن کیا کام کررہی ہے ، ایک محکمہ سڑک بناتا تو دوسرا اسے اکھاڑ دیتا ہے۔چار ماہ حکومت کو بنے ہوئے ہوگئے ہیں جو ظلم و بربریت ہو رہی ہے جمہوریت کی آڑ میں آمریت پنپ رہی ہے یہ وہ پھندہ ہے جو کسی کے گلے میں آ سکتا ہے۔

قصور تک میٹرو بس کو لے کر جائیں اس سے عوام کو فائدہ ہوگا،  نعیم صفدر انصاری

حکومتی رکن نعیم صفدر انصاری نے تقریر میں کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر یہ وہی پنجاب ہے جہاں آلائشیوں سے بدبو و بیماریاں پھیلتی تھیں ، آج شہر میں صفائی کے بہترین اقدامات ہیں۔ قصور میں لیدر اور کپڑے کی انڈسٹری کورونا وباء اور حکومتی نااہلی سے برباد ہوگئی ہیں۔ لیپ ٹاپ سکیم سے نوجوانوں کا تو فائدہ ہوا ہے لیکن آئی ٹی ادارے آن لائن انفیلنسرز سے نوجوانوں کو تعلیم دیں تاکہ زرمبادلہ آئے،سپورٹس کمپلیکس اور روڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ اب بلھے شاہ آئی ٹی یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے۔ہر ڈسٹرکٹ میں میڈیکل کالجز اور ٹیکنیکل کالج بنائیں، لاہور قصور فیروز پور روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں ، قصور تک میٹرو بس کو لے کر جائیں اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ٹی ایچ کیو قصور کو ٹیچنگ ہسپتال چھ سو سے سات سو بیڈ بنائیں۔

ان لوگوں پر ترس آتا ہے جو فارم سینتالیس سے ایوان میں آ گئے،اویس ورک

اپوزیشن رکن اویس ورک نے بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سینتیس فیصد زراعت جیسے شعبے کے لوگوں کو کیوں گرفتار کیاگیا اور گندم کیوں نہ خریدی گئی، پانچ ہزار کسانوں کےلئے پچتہر ارب روپے کےلئے رکھے اگر گندم نہ خریدی ہوتی تو وہ یہ پیسے نہ لیتا ،  تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں دنیا میں کبھی پہلے تو کبھی دوسرے پر آ جاتے ہیں۔ چوبیس فیصد خواتین ماسٹر والی بھی بے روزگار ہیں، چالیس کروڑ روپے ایک ہیلی کاپٹر کےلئے رکھے گئے ہیں تو یہ مذاق ہے اور ٹک ٹاک پر شو بازی کرنے کے مترادف ہے۔ تین کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں اگر کچھ نہ کیاگیا تو مریض چھ کروڑ روپے سے زائد ہو سکتے ہیں ، تو کہیں ہیلتھ ایمرجنسی نہیں نافذ کی گئی۔ پرویز الٰہی حمزہ شہباز کے پروڈکشن کےلئے سپیشل اجلاس بلایا کرتے تھے ، اس سے بھی یاد رکھیں کہ میرے حلقہ میں پانی سیوریج ہسپتال کا مسئلہ ہے، میرے حلقہ میں نوجوان کو دل کا اٹیک ہوا تو وہ مر گیا کوئی علاج نہیں کیاگیا۔ایک شخص کو اڈیالہ جیل میں بے گناہ قید کیاہوا ہے وہ پچاس روپے کے اسٹام پیپر پر ملک چھوڑ کر نہیں جا رہا، ان لوگوں پر ترس آتا ہے جو فارم سینتالیس سے ایوان میں آ گئے۔

لودھراں میں تھیلیسمیا سنٹر بنایا جائے، بچوں کو پندرہ دن کے بعد خون لگانے پر مہینہ لگ جاتا ہے،زبیر خان بلوچ 

حکومتی رکن زبیر خان بلوچ  نے تقریر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں بنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں ، شہر ریلوے گیٹس کی مد اور دو حصوں میں تقسیم ہے۔ ہمیں ایک دو فلائی اوور اور انڈر پاس بنانے چاہیے۔
لودھراں میں دوہزار سولہ میں بہت بڑا حادثہ ہوا تو خواجہ سعد رفیق لودھراں آئے گیارہ بچے مر گئے تو فاتحہ پڑھی اس انڈر پاس کا اعلان تو کیا لیکن وہ نہ بن سکا، لودھراں میں تھیلیسمیا سنٹر بھی دیا جائے بچوں کو پندرہ دن کے بعد خون لگانے پر ایک ایک ماہ لگ جاتے ہیں۔

ہمیں تو بار بار چار سال کی کارکردگی کا سناتے ہیں آپ اپنی پچیس سال کا حساب دیں، عباس وڑائچ

اپوزیشن رکن اسمبلی تشقل عباس وڑائچ نے تقریر کے دوران کہا کہ پہلے کون سی دودھ و شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں کہ صحت ، انصاف پر پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت نے دو سو اکہتر روپے صحت اور ایک سو اکتیس ارب روپے تعلیم کےلئے مختص کئے تو بتائیں کہاں صحت کی سہولتیں ہیں۔ ہمیں تو بار بار چار سال کی کارکردگی کا سناتے ہیں آپ اپنی پچیس سال کا حساب دیں۔ میرے حلقہ لدھے والے وڑائچ میں صرف ایک سڑک ہے ایک کالج کی چار دیواری نہیں ہے۔

آپ کا لیڈر نوازشریف کی جوتی کے برابر نہیں ہیں ، احسن رضا خان
حکومتی رکن احسن رضا خان نے تقریر کے دوران کہا کہ اپوزیشن سے پوچھتا ہوں نوازشریف کو سائیڈ پر رکھیں تو پاکستان کی ترقی کس دور میں ہوئی، انہیں نوازشریف کا فوبیا ہو چکا ہے انہوں نے ایٹمی طاقت بنایا آپ کے تو لیڈر یوٹرن لے کر لیٹ جاتے ہیں۔آپ کا لیڈر نوازشریف کی جوتی کے برابر نہیں ہیں، جن شعبہ جات کا پی ٹی آئی نے بیڑا غرق کیا چار ماہ میں مریم نواز نے انہیں ایکٹیو کیا۔ پی ٹی آئی نے ہسپتالوں کو بوسیدہ کردیا تو بی ایچ یو سے آر ایچ سی سے سب کو اپ گریڈیشن کیاجا رہا ہے۔ وسیم اکرم پلس بزدار منصوبوں میں تیس فیصد کمیشن لیتا رہا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری درخواست ہے ہر ڈسٹرکٹ سطح پر ٹرانسپورٹ کو بہتر کیاجائے۔

اب پنجاب پر جنوں یا بھوتوں کی نہیں عوامی خدمت کی حکومت ہوگی ، شازیہ رضوان

حکومتی رکن شازیہ رضوان نے بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ میں صرف منصوبوں کااعلان نہیں ہوگا بلکہ عملی طورپر منصوبہ سازی بھی ہو رہی ہے، مریم نواز عوامی فلاح و بہود کےلئے کررہی ہیں پنجاب میں پنکی پیرنی اور فرح گوگی جیسے فیصلے نہیں ہوں گے۔چار سال کرپشن کا بازار گرم رہا ہماری سی ایم نے کرپشن کو ریڈ لائن قرار دیا ہے۔ اب پنجاب پر جنوں یا بھوتوں کی نہیں عوامی خدمت کی حکومت ہوگی۔ آٹھ سو بیالیس روپے کا ترقیاتی بجٹ تاریخی ہے ، تعلیم زراعت حیوانات موسمیاتی تبدیلی ، جنگلات کےلئے سب سے بڑا اضافہ کیاگیا ، اپنی ساڑھے تین سالہ حکومت کا کچھ بتائیں خود کا وزیر اعظم کہنے والے نوجوانوں کو سڑکوں پرلے آئے نومئی کا واقعہ کروا دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نومئی کا واقعہ باعث شرمندگی کا دن ہے، عید الاضحی کے روز سڑکیں چمک رہی تھیں کوئی آلائشیں نظر نہیں آئیں، میری وزیر اعلیٰ نے بتا دیا کہ پنجاب کو سکھ کا سانس مل گیا ہے۔

لاہور کے علاوہ بجٹ میں دوسرے شہروں کو نظر انداز کیاگیا ، طارق گجر
اپوزیشُن رکن طارق گجر  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام کی امنگوں کا ترجمان نہیں ناقص اور الفاظ کا ہیر پھیر ہے۔ تخت لاہور کے علاوہ بجٹ میں دوسرے شہروں کو نظر انداز کیاگیا ہے، گوجرانوالہ شہر پچاس لاکھ سے زائد آبادی والے ڈویژنُل ہیڈ کوارٹر کا نظر انداز کیاگیا۔ سیلز اور انکم ٹیکس میں سب سے آگے گوجرانوالہ ہے لیکن اسے نظر انداز کر دیا، گوجرانوالہ کے بچے لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں لائے جاتے ہیں وہاں کوئی علاج و بندوبست نہیں ہے۔ گوجرانوالہ کےلئے چلڈرن ہسپتال کےلئے جگہ موجود ہے اسے جلد بنایا جائے ، ٹی ایچ کیو چلڈرن وارڈ میں بچوں کے ڈائیلسز کےلئے مشینیں نہیں ہیں، سرکاری ملازمُ کی تنخواہ پر ٹیکس واپس لیاجائے۔

ہر فرد کو ٹیکس کے زمرے میں لائیں گے تاکہ ملک کوُخوشحال کریں ، اکرام الحق

حکومتی رکن اکرام الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہ کوئی انگلی اٹھائے میں فارم پینتالیس سے جیت کر آیا ہوں، میرے مدمقابل ایم پی اے تھا وہ اور اس کی بیوی بے نظیر انکم سپورٹ سے پیسے لیتےرہے۔ ہر فرد کو ٹیکس کے زمرے میں لائیں گے تاکہ ملک کوُخوشحال کریں۔ پی پی 74میں ایسا انتظام کرکے آیا ہوں کہ اب بے نظیر انکم سپورٹ سے پیسے لینے والے نظر نہیں آئیں گے، ساڑھے تین سال مفت دوائی نہیں ملتی تھی اب مل رہی ہے۔

میرے لیڈر کو قید رکھا تومیرے لوگوں نے ریلی نکالی ، ان پر مقدمات درج کردیے :عاطف متیانہ

اپوزیشن رکن محمد عاطف متیانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی کرپشن اس دور میں ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی ہے۔ بہاولنگر کی عوام نے فارم سینتالیس والوں کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو منتخب کیا،ستر فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے اس بجٹ میں زراعت کیلئے ناکافی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ میرے حلقہ میں سکولوں کی کمی ہے صرف دو رورل ہیلتھ سنٹر ہیں، میرے لیڈر کو قید تُنہائی میں رکھا تومیرے لوگوں نے ریلی نکالی تو ان پر مقدمات درج کردیے گئے۔

نو مئی کے گنہگاروں کو سزا اور بے گناہوں کو رہائی ملنی چاہئیے ، صفدر حسین

حکومتی رکن صفدر حسین ساہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نو مئی واقعہ دشمن کی خواہش تھی جو کہ ناکام ہوئے لیکن یہ شرپسند کامیاب ہوگئے، نو مئی کے گنہگاروں کو سزا اور بے گناہوں کو رہائی ملنی چاہئیے، پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کی اور باپ کو بیٹے سے لڑوا دیا، میرے حلقہ میں سڑکوں کا بہت برا حال ہے اسے بہتر کروا دیں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کیاجائے ، ضمیر بھٹی 

حکومتی رکن ضمیر بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی والوں کو تو سزا ملنی چاہئیے جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے، پنجاب پولیس گلو بٹ بنی ہوئی ہے چادر چار دیواری کو پامال کررہی ہے، ڈی پی او اور پولیس والے پی ٹی آئی والوں کے گھروں میں گھسے ہوئے ہیں ان کا بجٹ عوام پر خرچ کیاجائے، حافظ آباد میں چار سو بیڈ والے ہسپتال کے فنڈز روک دئیے گئے ہیں، ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کیاجائے۔

مزیدخبریں