محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے 41 روز سے اسلام آباد میں جاری ’سیو غزہ‘ دھرنا ختم ہوگیا

22 Jun, 2024 | 08:59 PM

اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے 41 روز سے اسلام آباد میں جاری سیو غزہ دھرنا ختم ہوگیا ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی کاوش سے سیو غزہ کمپین کے شرکا نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا  اعلان کردیا۔ 

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سبراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے، ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ہے، پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے۔ دھرنے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ میں جانبحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا گو ہیں،  جانبحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔ 

سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی آئی جی آپریشنر  علی رضا نے ملاقات میں شرکت کی ۔ 

مزیدخبریں