ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  باگڑیاں چوک پر چنگ چی رکشوں کا قبضہ، ٹریفک جام سے شہری اور دوکاندار پریشان

Bagrayan Chowk, Chungchi riksha, city42, traffic problems, traffic jam, Lahore Traffic Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسنین ساجد:  گرین ٹاؤن کے باگڑیاں چوک پر  چنگ چی مافیا کا  قبضہ شہریوں اور راہگیروں کے لئے مصیبت بن گیا۔  چوک اور اس کے اطراف میں سڑکوں پر ہر طرف  چنگ چی رکشے  کھڑے رہتے ہیں جس سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
باگڑیاں چوک پر چنگ چی رکشہ والوں کے قبضہ سے  شہریوں کے ساتھ و دوکاندار  بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ 
باگڑیاں چوک میں چاروں اطراف چنگ چی رکشہ  والوں نے  غیر قانونی  رکشہ اسٹینڈ قائم کرلیے ہیں۔  چوک کے چاروں کونوں پر  سڑک کے بیچوں بیچ  بیک وقت  کئی کئی  چنگ چی کھڑے ہونے سے ٹریفک متاثر  ہوتی ہے لیکن اس چوک پر ٹریفک پولیس کی خٓص مہربانی کی وجہ سے یہاں دن بھر ٹریفک روکنے والے رکشہ والوں کا چالان نہیں ہوتا۔ 
باگڑیاں چوک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں  دیکھنے میں آتی رہتی ہیں لیکن یہاں چنگ چی ڈرائیوروں کو کوئی بھی پوچھنے والا موجود ہ نہیں۔