ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے پنجاب میں سیکشن 144 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Lahore Highcourt, Section 144, City42, PTI, Political party's gathering , basic human rights
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:   لاہور ہائیکورٹ نے  پنجاب میں جلسے جلوسوں پر پابندی کے لئے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف متفرق درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ۔ جسٹس شاہد کریم 24جون کو سماعت کریں گے ۔
تحریک انصاف کے کارکن  ملک نجی اللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی  ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے 21 جون کو صوبے میں دفعہ 144 کےنفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے روکنے کے لئے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ۔سیاسی جماعتوں کے اجتماعات کو روکنے  کیلئے اور الیکشن کےدنوں میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا جاسکتا ۔موجودہ حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے ۔