محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

22 Jun, 2024 | 07:26 PM

سٹی42: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں  جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ 

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم شمالی /مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، زیریں سندھ اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار  کے روز موسم کی صورتحال سے متعلق   محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم چترال، سوات ، دیر ،بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اوروزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری ،گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع اور مکران میں شدید گرم رہےگا۔سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ساحلی پٹی میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں