سٹی42: کالج اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالبات کے لیے بڑی خبر ، پنجاب حکومت نے طالبات کےلیے ای بائیکس دینے کا کوٹہ بڑھا دیا،وزیر اعلیٰ نے اپلائی کرنے والی تمام طالبات کو ای بائیکس دینے کا حکم دے دیا، حکومت طالبات کو ای بائیکس دینے کےلیے فنڈز فراہم کرے گی۔
طالبات کو اب لوکل ٹرانسپورٹ یا بسوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے ،اپنی سواری پر کالج اور یونیورسٹیوں آ جا سکیں گی۔ ای بائکیس کے لیے اپلائی کرنے والی تمام طالبات کو سکوٹیز ملیں گی۔ پنجاب حکومت نے طالبات کےلیے ای بائیکس دینے کا کوٹہ بڑھا دیا ہے، ای بائیکس کے لیے اپلائی کرنے والی 8 ہزار سے زائد طالبات کو ای بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے پہلے طالبات کے لیے 500 ای بائیکس کا کوٹہ فکس کیا تھا جبکہ آن لائن ایپ پر 8 ہزار سے زائد طالبات نے اپلائی کیا ۔
پنجاب حکومت اپلائی کرنے والی طالبات کو ای بائیکس دینے کےلیے فنڈز فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سبسڈی اور انٹرسٹ فری پالیسی کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے، ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس اسکیم میں ایک لاکھ سے زائد طلبا و طالبات نے اپلائی کیا ہے۔