عبدالخالق مغیری: لاڑکانہ میں انوکھی چوری کی واردات پیش آئی جس میں چور نجی موبائل کمپنی کا پورا کا پورا ٹاور چوری کرکے لے گئے، ٹاور کی مالیت 20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
نوڈیرو کے نواحی گاؤں بھونبھٹ پور میں یہ انوکھی واردات پوئی ہے جہاں چور موبائل فون کی نجی کمپنی کا ٹاور ، مین گیٹ سمیت چوری کرکے لے گئے۔ چور ٹاور کو اوپر سے لیکر زمین تک کاٹ کر چوری کرکے لے گئے، چوروں نے موبائل کمپنی ٹاور کے ساتھ لوہے سے بنا مین گیٹ بھی اکھاڑ دیا اور اس کو بھی چوری کرکے فرار ہوگیا۔
موبائل کمپنی ٹاور پر مقرر دو چوکیدار کے خلاف کیس کمپنی کے جنرل مینیجر ساجد اقبال کی مدعیت میں نوڈیرو تھانے میں دائر کیا گیا ہے۔
ساجد اقبال جنرل مینیجر کا کہنا تھا کہ صارفین کی شکایات موصول ہوئی کے موبائل سگنل کام نہیں کر رہے ، جب ہم جائے وقوعہ پر گئے تو میدان گل تھا اور چوروں نے پیچھے کچھ بھی نہیں چھوڑا تھا۔
موبائل فون ٹاور چوری ہونے کے معاملے کا نیا رخ
دوسری جانب پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں ٹاور زمین کا مالک رکھیل ابڑو اور کباڑی سعد اللہ بروہی شامل ہیں۔
رکھیل ابڑو گرفتار زمین مالک نے پولیس کو موقف دیا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کمپنی کے نام پر لوگ آتے تھے اور ٹاور کو اکھاڑ کر سامان گاڑیوں میں بھر بھر کر لے جاتے تھے، ہمیں بتایا گیا کہ کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ٹاور کو ہمیشہ کے لیے ختم کر رہے ہیں اس لیے ٹاور کا سامان اتار کر لے جارہے ہیں۔