عامر شہزاد : پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق 19 ائیرکنڈیشنز ایچ ایم سی کے اسٹور سےچوری ہوئے۔ چوری کیے گئے ائیرکنڈیشنرز کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔ واردات کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز کی چوری کی انکوائری کی گئی اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹور کیپرز کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔
ایئر کنڈیشن انکوائری رپورٹ کے تحت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے ہسپتال کے سٹور کے عملے کے دو اراکین کو اس تمام معاملے میں ملوث پائے جانے کی صورت میں اپنی نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کی تہہ تک مکمل چھان بین کرنے کے بعدہی ان اراکین کو ہسپتال سے فارغ کیاگیا اور جہاں تک ہسپتال کے نقصان کا ازالہ ہے تو اس صورت میں ہسپتال کی جانب سے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔