دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، مریم اورنگزیب

22 Jun, 2024 | 06:33 PM

ویب ڈیسک : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔ 

 سموگ فری پنجاب کے لئے گاڑیوں سے پھیلنے والے زہریلے دھوئیں کے تدارک کے وزیراعلیٰ پنجاب کے پلان کادوسرامرحلہ شروع ہوگیا۔ 

 مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ خراب انجن، کاربن اوردھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیوں کی پڑتال ہوگی، کیو آر کوڈ سے لنک کیاجائے گا ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔ ہر گاڑی ہر موٹر سائیکل سے کیوآر کوڈ جاری کرکے دھوئیں سے پھیلنے والی آلودگی کاخاتمہ کیاگیا، ہر سال کیوآر کوڈ کی تجدید ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔ وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد مریم نوازشریف نے پورے پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لئے جامع اقدامات کا پلان دیا تھا ، پلان کے تحت صنعت، بھٹے، ٹریفک، فصل ، پلاسٹک بیگز اور کوڑا کرکٹ جلانے سے پھیلنے والے زہریلے اور جان لیوا دھوئیں کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کیاگیا ۔ ٹریفک اور گاڑیوں سے پھیلنے والے دھوئیں کے تدارک کے لئے جامع اقدامات کے بہترنتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ۔وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کی ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ، پولیس اور ٹریفک کا عملہ پڑتال کرے گا، سیف سٹی کیمروں سے بھی نگرانی ہوگی۔ 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں جرمانوں کی رفتاربھی تیز کردی، صوبے بھر میں سخت مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کی جارہی ہے ۔ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے سب کو اپنی زمہ داری نبھانی پڑے گی۔ 

دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف موثر اقدامات پر وزیراعلیٰ کی جانب سے ای پی اے، ٹریفک وارڈنز اور پولیس کے عملے کو شاباش دی گئی۔ 

مزیدخبریں