شکارپور؛ پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کے ٹھکانے مسمار

22 Jun, 2024 | 06:03 PM

عبدالجبار ابڑو : شکارپور گڑھی تیغو کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ جاری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر راکٹ لانچر کا حملا کیا گیا ہے، راکٹ لانچر دینی تعلیمی مدرسے کے باہر لگا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں طلب کر لی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرا مین بھی کچے کے علاقے میں موجود ہیں، ایس ایس پی شکارپور عرفان سموں نے ویب ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرا مین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ۔ پولیس کی جانب سے آپریشن جاری ہے، ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں