لاہور میں’’پبلک شیئرنگ بائی سائیکل سسٹم‘‘متعارف کروانے کا فیصلہ

22 Jun, 2024 | 05:16 PM

سٹی42: سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لئے حکومتی سطح پر اقدام اٹھا لئے گئے، لاہور میں پہلی بار ’’پبلک شیئرنگ بائی سائیکل سسٹم‘‘متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 سموگ کے تدارک کو مدنظر رکھتے ہوئے سائیکلنگ کے فروغ کا منصوبہ بنایا گیا، دبئی اور ترکی کی طرز پر پبلک شیئرنگ بائی سائیکل سسٹم لایا جائے گا، ٹیپا نے بائی سائیکل شیئرنگ سسٹم کے لئے جوائنٹ وینچر کے تحت فرمز سے اظہار دلچسپی مانگ لئے۔

نیشنل اور انٹرنیشنل کمپنیز بائی سائیکل شیئرنگ سسٹم پر اپنا پلان پیش کریں گی، سائیکل کو کرایہ پر دینے کے لئے آن لائن طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔

رواں مالی سال میں بائی سائیکل سسٹم کو قابل عمل بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں