ویب ڈیسک : ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری ہے۔
محمد فیصل کامران کی جانب سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، کھلی کچہری میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو فون کیے اور مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔
محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، شہریوں کے فیڈ بیک اور احکامات پر فالو اپ سے شہریوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل روزانہ کی بنیاد پرسنے جا رہے ہیں۔