وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کی رانا ثناءاللہ سے اہم ملاقات

22 Jun, 2024 | 05:06 PM

سٹی42: اسلام آباد میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ، آئندہ بجٹ اور آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر نے مسلسل حمایت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کا بنیادی مقصد گڈ گورننس اور عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنانا ہے، گزشتہ 5 سالوں سے بجٹ گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،، سالانہ ترقیاتی منصوبوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادکشمیر کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ ضروری ہے ۔

دوسری جانب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بجٹ گرانٹ میں اضافے کی تجویز پر مثبت غور کیا جائے گا ، حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ انھوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضروری تعاون فراہم کریں گے اور وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں