وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرم میں بم دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

22 Jun, 2024 | 04:46 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرم میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پاک فوج کے شہادت پانے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہادتیں اور قربانیاں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز کرم کے علاقے سدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں