عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری سے بچانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا اقدام

22 Jun, 2024 | 04:42 PM

ویب ڈیسک : عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے بڑا قدام اٹھایا ہے۔

ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے سدباب کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل لایاجائے گا۔ اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت یقینی بنانا ہے. اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی .

پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے چیکنگ کرے گی، جسے جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا.  اتھارٹی اشیا کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔ صوبے میں قوانین کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی ۔

پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی نا جائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سے مل کر ضروری اقدامات کرے گی ۔ 

مزیدخبریں