ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے گرمی کی چھٹیوں میں ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی سے روک دیا

حکومت نے گرمی کی چھٹیوں میں ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی سے روک دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : ساڑھے تین لاکھ اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے اچھی خبر,حکومت نے گرمی کی چھٹیوں میں ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی سے روک دیا۔

ساڑھے تین لاکھ اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔حکومت نے گرمی کی چھٹیوں میں ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی سے روک دیا۔سپریم کورٹ کے احکامات پر ملازمین کے کنوینس الاؤننس میں کٹوتی سے روکا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین موسم گرما میں اپنی ضرورت کے تحت چھٹیاں نہیں کرتے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کا کنوینس الاؤنس نہ کاٹا جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer