سیالکوٹ؛ سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

22 Jun, 2024 | 04:30 PM

میاں محمد اشفاق : سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ۔ 

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مجتبی کو اپنی بیوی اور بیٹی کے کردار پر شک تھا، جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی 45 سالہ بشیراں بی بی اور بیٹی 24 سالہ راحیلہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم ضلع رحیم یار خان کا رہنے والا ہے ، ملزم سیالکوٹ میں گلوز بنانے والی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا۔ 

پولیس نے لعشیں پوسٹمارٹم کے لئے علامہ اقبال میموریل سول ہسپتال منتقل کر دی ہیں ۔ 

مزیدخبریں