سٹی42: نو مئی میں کتنی گرفتاریاں ہوئیں اور کتنے ٹارگٹس پر کام ہوا ؟ لاہور پولیس کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بریفنگ دے دی گئی۔
ایک سال سے ذائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود لاہور پولیس نو مئی کے تمام ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔نو مئی کے واقعات میں 84.4 فیصد ہائی پروفائل ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا ، لاہور پولیس کی جانب سے وزیر اعلی کو بریفنگ جاری کردی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نو مئی کے لاہور پولیس کو مطلوب 2698 ہائی پروفائل ٹارگٹس کی گرفتاریوں کے لیے پولیس نے چھاپے مارے ، چھاپوں کے دوران انٹیلجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی حاصل کی گئی۔ چھاپوں کے دوران 2273 ٹارگٹس کو گرفتار کیا گیا جبکہ 425 ملزمان تاحال پولیس کی ہائی پروفائل ٹارگٹس لسٹ میں شامل۔