علی رمے : وزیر اعلی پنجاب کے انشیٹیو پر عملدرآمد میں لاہور تاحال ٹاپ ٹین میں نہ آسکا، پنجاب میں 13 سے 19 جون کی رپورٹ میں لاہور کارگردی میں 31 ویں نمبر پر رہا۔ ؎
پرائس کنٹرول ،ستھرا پنجاب ،واسا ،بلدیات پر مشتمل انشیٹیو کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں تمام اضلاع کی کارکردگی پر سکورنگ بھی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹاپ 5اضلاع میں منڈی بہاؤالدین، بہاولپور، وزیر آباد، گوجرانوالہ ،حافظ آباد رہے ، ٹاپ فائیو میں آنیوالے اضلاع نے بہترین کارکردگی کیساتھ 90 سے اوپر نمبرزحاصل کیے ، تاہم لاہور کارگردی میں 31 ویں نمبر پر رہا۔