ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے ایک اور کھلا خط

 ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے ایک اور کھلا خط
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم کمبوہ :  پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھا ہے۔ جس میں انھوں نےلکھا ہے کہ جمہوریت کا حسن پرامن احتجاج ہےاس بات کی اجازت پاکستان کا آئین دیتا ہے۔

 یاسمین راشد نے اپنے کھلے خط میں لکھا کہ حکومت اس حد تک عوام سے خوفزدہ ہے کہ 27 تاریخ تک دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔کیا اس طرح کی پابندیوں سے آپ عوام کے دل سے عمران خان کی محبت نکال سکتی ہیں؟  

ایک تصویر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ 55 لاکھ لوگوں نے پہلے 2 گھنٹے میں اس تصویر کو دیکھا۔  میڈم کی حکومت نے اس عوام کو دیا ہی کیا ہے۔  صحت سہولت کارڈ جس کے تحت ایک خاندان 10 لاکھ روپے تک اپنا علاج کرواسکتا تھا- وہ بھی عوام سے واپس لے لیا گیا ہے۔  یاسمین راشد نے خط میں لکھا کہ سی ایم صاحبہ اگر اپکو اپنے 100 دن کی تشہیر سے فرصت ملے تو پتا کر لیں کہ جو قیمتیں حکومت بتاتی ہے کیا اس قیمت میں لوگوں کو روزمرہ کا سامان مل رہا ہے۔   دور جانے کی ضرورت نہیں ہے ٹیلی ویژن کے چینل پر روزانہ حکومت کی بتائی ہوئی قیمتیں اور جس بھاؤ چیزیں بک رہی ہیں وہ بتائی جاتی ہیں ۔
 ڈاکٹر یاسمین راشد  نے لکھا کہ  40 فیصد تک عوام غربت کی سطح سے نیچے ہیں۔ کسان برباد ہو گیا ہے لوگوں کیلئے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگئی ہے۔سیاسی انتقام سے آپ باز نہیں آ رہے،  آج پھر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 7 دن کا فزیکل ریمانڈ دے دیا ہے۔  عزت دینے والا اللہ تعالی ہے اور انکی عزت میں آپ نے اور اضافہ کر دیا ہے۔ یاد رکھیں اس سارے ظلم کی آپ جواب دہ ہو گی- 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-06-22/news-1719055257-3474.jpeg

Ansa Awais

Content Writer