ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کا ترقیاتی بجٹ ایک ارب سے بڑھا کر چار ارب روپے کر دیا

حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کا ترقیاتی بجٹ ایک ارب سے بڑھا کر چار ارب روپے کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت نے پہلی بار محکمہ سوشل ویلفیئر کا ترقیاتی بجٹ ایک ارب سے بڑھا کر چار ارب روے کر دیا ہے۔

حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیر کا ترقیاتی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ  کردیا گیا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے 4 ارب کے ترقیاتی بجٹ  میں معذور افراد کو ہمت کارڈ سے وظیفہ دیا جائے گا ، یتیموں اور بیواؤں کو نگہبان کارڈ سے مالی امداد ملے گی۔ معذور افراد کو ویل چیئر ، مصنوعی ٹانگیں اور مصنوعی بازو دئیے جائیں گے ۔
اضافی بجٹ سے لاہور میں خواتین کا پروٹیکشن سنٹر  اور ڈرگ بحالی  سنٹر بھی بنایا جائے گا۔