ویب ڈیسک : گندم کی قیمتیں کریش کیے 2 ماہ گزرگئے، مگر یوٹیلیٹی سٹوروں پر عام صارفین کیلئے آٹا سستا نہ ہوسکا ۔
یوٹیلیٹی سٹوروں کی انتظامیہ نے 10کلوآٹے کی قیمتیں 1370 سے 1500 روپے کردیں تھیں ، تاہم سٹورز پر اب بھی 10 کلو آٹے کا تھیلا بدستور 1500 روپے میں بیچا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 1600 روپے کا ہوچکا ہے۔
قیمت میں اضافے کے بعد یوٹیلیٹی سٹوروں پر عوام نے آٹے کی خریداری ترک کردی ہے، یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کے ڈھیر قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے لینے والا کوئی نہیں ہے۔