( سٹی42 )خانیوال میں اینٹی بائیوٹک انجکشن سے تین بچوں کی اموات کے واقعہ میں اہم انکشاف سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق انجکشن ایفاریکس سپلائی کرنے والی کمپنی نے محکمہ صحت کو سیرپ زونیڈ بھی سپلائی کیا جو ڈیڑھ ماہ قبل لیب ٹیسٹ میں غیر معیاری نکلا ۔ سیرپ میں وہی اجزا پائے گئے جن سے نیپال میں بچوں کی اموات ہوئیں ۔
یاد رہے کہ خانیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بچوں کے وارڈ میں زیر علاج تین بچے اینٹی بائیوٹک انجکشن کے ری ایکشن کرنے کے بائث دم توڑ گئے تھے۔ جاں بحق بچوں میں 6ماہ کی دعا فاطمہ، ڈیڑھ سالہ ایان اور 3سالہ رمضان شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انجکشن Injection Ceftraxon سے 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پر تمام اسٹاک ضبط کرلیا گیا تھا جبکہ ڈی ایچ کیو سمیت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں Injection Ceftraxon بند کرانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔