ویب ڈیسک : کراچی میں شدید گرمی کے باعث آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ۔
کراچی کے مختلف اسپتالوں میں روزانہ 2 سو سے زائد مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر قاضی واثق کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے آنکھیں لال ہونا اور آنکھوں میں جلن ہونے کی شکایت ہوتی ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق اس گرمی میں آنکھوں کے امراض میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہوگا ، عوام اس موسم میں احتیاط اپنائے ۔ اس گرمی میں معیاری چشمے پہنیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنکھوں میں جلن یا سوزش کی صورت میں فوری ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں ۔