ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی سدرن کا اپنے صارفین کی سہولت کے لۓ ایک اور اقدام

سوئی سدرن کا اپنے صارفین کی سہولت کے لۓ ایک اور اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوئی سدرن کی جانب سے اپنے صارفین کی سہولت کے لۓ ایک اور قدم اٹھا لیا گیا، عظیم پورہ سے جام صادق پل، کراچی تک نئے بچھائی گئی 20 انچ قطر 9 کلومیٹر گیس پائپ لائن کو مکمل کر کے سسٹم سے ملائے جانے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس ڈسٹری بیوشن پائپ لائن منصوبے کا ہک اپ 2 اہم مقامات پر کیا جائے گا جس کے باعث کچھ علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ کورنگی (تمام سیکٹر بشمول صنعتی اور گھریلو)، منظور کالونی، اختر کالونی، کشمیر کالونی، محمود آباد اور ڈی ایچ اے میں کل 23 جون 2024, بروز اتوار کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے گیس بند رہے گی۔  اعظم بستی، قیوم آباد، ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن، فیز 4، فیز 5 اور 5 ایکسٹینشن، فیز 7 اور 7 ایکسٹینشن، اور فیز 8 بشمول کریک وسٹا اور ایمار گیگا میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ 

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ صارفین سے گزارش ہے اس عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کرلیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔  دورانِ گیس بندش صارفین کو پیش آنے والی اس زحمت کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔